اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو لاہور سے گرفتار

تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمر ڈار کو لاہور میں ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق عمر ڈار 9 مئی مقدمات میں اشتعال انگیزی، ریاست مخالف نعرے بازی کے 5 مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

عمر ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے ویڈیو پیغام میں الزام لگایا کہ انہیں الیکشن سے روکنے کیلئے عمر ڈار کو اغوا کیا گیا۔

نواز شریف عوام کیلئے نہیں کیس ختم کرنے کیلئے واپس آئے: پرویز خٹک

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں عمر ڈار کے مبینہ اغواء کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمر ڈار گزشتہ رات نجی ہوٹل پر کھانا کھانے کے لئے گئے جہاں 40 سے زائد افراد جن مین پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد اغواء کر کے لے گئے۔