اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف عوام کیلئے نہیں کیس ختم کرنے کیلئے واپس آئے: پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کیلئے نہیں اپنے کیس ختم کرنے کیلئے واپس آئے ہیں۔

کاٹلنگ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی پی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فوج کی وجہ سے ملک بچا ہوا ہے۔

عمران خان صدراتی نظام لا کر بادشاہ بننا چاہتا تھا، وفاق میں رہنے والے تمام حکمران قومی مجرم ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا قرضے لیے تو خود کشی کر لوں گا، شہباز شریف نے ڈیڑھ سال میں خیبرپختونخوا کو کچھ نہیں دیا، کے پی کے پاس تنخواہوں کیلئے فنڈ نہیں۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ 41 سال سے سیاست میں ہوں، تعلیمی اصلاحات کی بدولت پرائیویٹ سے بچے سرکاری سکولوں میں آگئے۔

اسلام آباد میں نئے سال کی تمام تقریبات منسوخ، نوٹی فکیشن جاری

انہوں نے کہا کہ 60 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے، 4 ہزار ڈاکٹرز کو روزگار دیا، صحت کارڈ میں نے متعارف کروایا تھا۔