اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ن لیگ آج شیخوپورہ میں پاور شو کرے گی

عام انتخابات 2024 کے لیے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا آج سے آغاز ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کا پہلا جلسہ شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں ہوگا، پارٹی صدر شہباز شریف اور دیگر رہنما پہلے جلسے سے خطاب کریں گے۔

ایکس( سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پیغام لے کر فاروق آباد میں حاضر ہوں گا، شیخوپورہ نے ہمیشہ ثابت کیا یہ شہر ن لیگ کا قلعہ ہے۔

بلا لینے والے خوش نہ ہوں، کل شیر اور تیر کا نشان بھی لیا جاسکتا ہے: لطیف کھوسہ

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے اگر نواز شریف کو دوبارہ موقع ملا تو ترقی اور خوشحالی کا سفر وہیں سے دوبارہ سے شروع ہوگا جہاں 2017 میں ایک سازش کے ذریعے اسے روکا گیا تھا۔