اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اگر بلےکانشان نہیں ملتا ہے تو ہمارے پاس پلان بی اور سی موجود ہے

اسلام آباد، چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پلان بی اور سی ہمارے پاس ہے، اگر بلے کے علاوہ کوئی نشان ملتا ہے تو لے لیں گے۔

الیکشن کمیشن کے ذریعے پی ٹی آئی کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے، ایک وکیل (ن) لیگ سے جائے تو ٹھیک، پی ٹی آئی سے جائے تو گرفتار ہوتا ہے، اگر پارٹی کا نشان نہ دیا تو مخصوص نشستوں سے مسائل پیدا ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے نان پارٹی بیسڈ الیکشن سے روکا ہے، ہمارا مطالبہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے ہے، چیف جسٹس قاضی عیسیٰ کو اب اس معاملے میں مداخلت کرنا ہو گی، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ ان معاملات کا نوٹس لیں۔

نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کیخلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر