اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 1 مقدمے میں ضمانت میں توسیع

اسلا م آباد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔

ڈیوٹی جج احمد ارشد محمود نے سماعت کی، عدالت نے بشریٰ بی بی کو حاضری لگا کرجانے کی اجازت دیدی۔

دوران سماعت ڈیوٹی جج نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کا وکیل کون ہے؟ تفتیشی افسر کدھر ہے؟ پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے بشریٰ بی بی کی جعلی رسیدوں کے کیس اور بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری ملتوی کر دی۔

نواز شریف کے کاغذات کی منظوری کیخلاف دائراپیل پر اعتراض عائد

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کے حوالے سے رپورٹ بھی جمع نہیں کروائی جاسکی ہے۔