اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,440FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نواز شریف کے کاغذات کی منظوری کیخلاف دائراپیل پر اعتراض عائد

لاہور، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کیخلاف الیکشن ٹریبونل میں دائر اپیل پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔

اپلیٹ کورٹ برانچ نے اعتراض عائد کیا کہ اپیل کیساتھ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کی مصدقہ کاپی لف نہیں ہے۔

نواز شریف کے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ چوہدری اشتیاق ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیاہے، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس انکے کاغذات منظور کئے۔

لاہور کے بعد مانسہرہ سے بھی نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

اپیل کنندہ نے استدعا کی ہے کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔