اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

غیرشرعی نکاح کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

راولپنڈی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس میں فرد جرم 10 جنوری کو عائد کی جائے گی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر قانونی نکاح کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی پر غیر قانونی نکاح کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔

حسان نیازی فرار کیس: علی زیدی اور حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد

سماعت کے دوران وکلاء صفائی اور ملزمان کو نکاح، طلاق، نئی اور پرانی شکایات کی نقول فراہم کی گئیں، سماعت کے اختتام پر سابق وزیراعظم اور انکی اہلیہ کی حاضری بھی لگائی گئی۔