اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

(ن) لیگ کا آفس جلانے کا کیس: صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

سیشن کورٹ لاہور نے مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

سیشن کورٹ لاہور میں سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے ملزمہ صنم جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

غیرشرعی نکاح کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

واضح رہے کہ صنم جاوید کیخلاف مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج ہے، صنم جاوید نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو مسترد کر دیے تھے۔