اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

غیر شرعی نکاح کیس، عمران اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

سول جج قدرت اللّٰہ نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو صحافیوں کی کمرہ عدالت میں موجودگی یقینی بنانے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے سے متعلق تمام دستاویزی کاپیاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو فراہم کی جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم 10 جنوری کو عائد کی جائے گی۔

تحریک انصاف کا ایک اور امیدوار گرفتار

عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے پبلک اور صحافیوں کی وافر تعداد کو عدالت تک رسائی کی استدعا کی۔

عدالت نے کہا کہ سکیورٹی اور کمرہ عدالت کی گنجائش کے مطابق صحافیوں کی تعداد کا تعین کرنا سپرنٹنڈنٹ جیل کا اختیار ہو گا۔