اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ٹرالر اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم، باپ اور بیٹا شدید زخمی

کراچی، ٹرالر اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

سانحہ کراچی کے علاقے کورنگی میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ماں اور بیٹی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ باپ اور بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر ماں بیٹی سمیت 4 افراد سوار تھے جو شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے، جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی شناخت 43 سالہ نادیہ اور 15 سالہ شمائلہ کے نام سے ہوئی، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرالر کو آگ لگا دی۔