اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

یہ ٹرائل نہیں بلکہ نظام انصاف کیساتھ مذاق تھا،فیصلہ چیلنج کریں گے، بیرسٹرعلی ظفر

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر ظفر نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کااعلان کیا ہے۔

تحریری فیصلہ آتے ہی ہم اسکو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، سائفر کیس میں جو سزا سنائی گئی وہ ختم ہوجائے گی۔

ہر جماعت کو لیول پلئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، بیرسٹر علی ظفر

علی ظفر نے کہا جتنے بھی دستاویزات تھے اس سے ظاہرہو رہا تھا کہ یہ ٹرائل نہیں تھا ، نظام انصاف کیساتھ مذاق تھا ،انصاف کے تقاضےپورے نہیں ہو ئے بلکہ انکی دھجیاں اڑا دی گئی ، یہ مس ٹرائل ہے، آرٹیکل 10 اے کیخلاف ورزی ہے ،سزا تب ہوتی ہے جب جرم ثابت ہو ، یہاں تو ٹرائل ہی نہیں ہوا، سزا کم تب ہو تی ہے جب اعتراف ہو کہ جرم کیا ہے۔