اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فواد چوہدری کی تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کاحکم

لاہور، عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کاحکم دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں فواد چوہدری کی ایک ساتھ تمام مقدمات میں گرفتاری ڈالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سابق وفاقی وزیر کیجانب سے ایڈووکیٹ ظفر اقبال منگن عدالت میں پیش ہوئے، فواد چوہدری کے وکیل نے دوران سماعت موقف اپنایا کہ پولیس نے 9 مئی کے بعد مختلف مقدمات درج کیے ہیں، ایک مقدمہ سے ضمانت پر دوسرے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

عمران خان پر دباؤ ڈالنے کیلئے بشریٰ بی بی کو سزا دی گئی، بیرسٹر گوہر

عدالت وکیل کے دلائل سننے کے بعد 9 اور 10 مئی کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے فواد چوہدری کی تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کا حکم بھی دیدیا۔