اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

قادیانی کیس کا فیصلہ، جماعت اسلامی نظرثانی اپیل دائر کرے گی

سپریم کورٹ کی جانب سے مسئلہ قادیانی پر دیے گئے فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی نے نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسئلہ قادیانیت پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وکلاء سے ملاقات کی اور سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے فیصلے کے حوالے سے مشاورت کی جس میں انہوں نے اس معاملے میں نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں قادیانی مسئلہ پر دیے گئے فیصلہ پر نظرثانی کریں ہمیں امید ہے کہ چیف جسٹس اس سے قبل ہی فیصلہ کو واپس لیں گے۔

صحافی عمران ریاض جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

انہوں نے کہا کہ قادیانیت کے پیروکار آئین پاکستان کو تسلیم نہیں کرتے، انھیں اقلیتوں کو ملنے والے تمام حقوق اسی صورت میں حاصل ہوں گے جب وہ آئین کو تسلیم کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ قادیانیت پر چیف جسٹس کے بیان اور فیصلے سے قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔