اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

صحافی عمران ریاض جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

عدالت نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صحافی عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے عمران ریاض خان کے خلاف اینٹی کرپشن کیس کی سماعت کی۔ اینٹی کرپشن عدالت کی جانب سے عمران ریاض خان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت کے روبرو دلائل میں عمران ریاض نے کہا کہ جس ٹھیکے کا کہہ رہے ہیں کہ اونے پونے داموں لیا جھوٹ بول رہے ہیں، تھرابی جھیل کا گزشتہ ٹھیکہ 1 کروڑ 10 لاکھ کا تھا اور ہم نے یہ ٹھیکہ 4 کروڑ سے زائد کا لیا۔

پیپلزپارٹی نے 3 سینیٹرز کو قومی اور صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھانے سے روک دیا

عمران ریاض خان کو گزشتہ روز لاہور سے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عمران ریاض اور انکے والد پر تھرابی جھیل کا ٹھیکہ اونے پونے داموں لینے کا الزام ہے۔