اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,801FansLike
9,992FollowersFollow
566,800FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مراد علی شاہ تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب

پیپلزپارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے ہیں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں قائد ایوان کا انتخاب ہوا، انتخاب کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی نے اعلان کیا کہ پی پی کے امیدوار مراد علی شاہ 112 ووٹ حاصل کرکے وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے علی خورشیدی نے 36 ووٹ حاصل کیے، مراد علی شاہ سندھ کے 25 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔

اوآئی سی کا اجلاس: غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

پی پی کے رکن سندھ اسمبلی سردار شاہ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج قلندر کی نگری کیلئے خوشی کی بات ہے، یہ فخر کی بات والد کے بعد بیٹا بھی اسی منصب پر فائز ہو۔