اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اوآئی سی کا اجلاس: غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

ترکیہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے اطلاعات کے اجلاس نے غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

او آئی سی کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کیجانب سے فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اسرائیل اپنے مذموم اقدامات کو چھپانے کیلئے گمراہی پھیلا رہا ہے۔

راجہ خرم شہزاد اور علی اعوان آزادی مارچ کیس میں بری

او آئی سی کا کہنا ہے کہ مشرقی بیت المقدس کیساتھ فلسطینی ریاست کا قیام اور فلسطینیوں کے حقوق کو تسلیم کرنا ہی خطے میں امن کا رستہ ہے، او آئی سی اجلاس نے سچ کی آوازوں کو دبانے کیلئے فیسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی۔