اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سپیکر قانون کے مطابق اسمبلی کو چلائیں، سنی اتحاد کونسل

لاہور، سنی اتحاد کونسل کے رکن پنجاب اسمبلی رانا آفتاب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔

سنی اتحاد کونسل کے رکن رانا آفتاب نے کہا کہ ہمیں اسمبلی کے اجلاس کی اطلاع نہیں ملی، میڈیا سے اسکا پتہ چلا، اجلاس قانون، آئین اور ضابطے کے مطابق چلنے دیں گے۔

جے یو آئی (ف) کی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی مخالفت

رانا آفتاب نے کہا کہ ہمارا اسمبلی میں پرامن رہنے کا پروگرام ہے، نارمل بجٹ پیش ہوتا ہے تو اسکے لیے 2 دن مختص کیے جاتے ہیں، نگران حکومت نے 100 روپے والے کام پر 2 ہزار لگائے، اس پر بات کرنی ہے، مجھے بطور امیدوار بات نہیں کرنے دی گئی، سپیکر کو چاہیے کہ وہ قانون کے مطابق اسمبلی کو چلائے۔