اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

توہین عدالت کیس: ڈپٹی کمشنر کو 6 ماہ قید کی سزا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو توہین عدالت کیس میں 6 ماہ قید سنانے کیساتھ جرمانہ بھی عائد کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف شہریار آفریدی کی گرفتاری کیلئے ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلے کی کاپی وزیراعظم کو بھجواتے ہوئے اپیل کے وقت کیلئے ایک ماہ تک سزا معطل کردی۔

latest urdu news

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ڈی سی اسلام آباد ایک ماہ کے دوران فیصلے کے خلاف اپیل فائل کریں، ایک ماہ تک اگر عدالت سے فیصلہ معطل نا ہوا تو ڈی سی اسلام آباد کو جیل بھجوایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو 6 ماہ قید کیساتھ 1 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی۔