اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ذاتیات پر بات ہوگی تو بہت دُور تک جائے گی، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بات اگر ذاتیات کی ہوگی تو پھر بہت دُور تک جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر ایاز صادق سے درخواست کی کہ ان کے الفاظ حذف کردیں، میں محمود خان اچکزئی کا احترام کرتا ہوں، لیکن بات اگر ذاتیات کی ہوگی تو بہت دُور تک جائے گی۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں محمود خان اچکزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے آئین نے ہم سب کو جوڑ رکھا ہے، ہم اس کی پاسداری اور حفاظت کا حلف لیتے ہیں۔

latest urdu news

پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرنے کی پاداش میں میرے گھر پر حملہ ہوا۔ میں نے کوئی جذباتی تقریر کرنی ہے نہ کسی کو بے عزت کرنا ہے۔ ہمارے گھر پر 15 سال سے لڑائی ٹھونس دی، ہمارے 200 افراد مرے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کو کوئی ایک جماعت نہیں چلا سکتی۔ ملک کو درپیش بحرانوں سے نجات حاصل کرنی ہے تو سب کو مل بیٹھ کر دیکھنا ہوگا۔

بھٹو زرداری نے کہا کہ آج صبح مجھے معلوم ہوا کہ صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا ہے، اس بات کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کا نوٹس لیں۔