اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر خزانہ اور خارجہ کون؟ کابینہ ارکان کے نام سامنے آگئے

ذرائع کے مطابق نجی بینک کے سی ای او محمد اورنگزیب کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے جب کہ اسحاق ڈار کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

خواجہ آصف وزیر دفاع کے لیے اہم امیدوار ہیں۔ عطاتارڑ کو وزیر اطلاعات، رانا ثنااللہ کو مشیر داخلہ کا قلمدان سونپے جانے پر غور ہو رہا ہے۔

اے آر وائی کے مطابق اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چوہدری، احسن اقبال، نصیر سدھو کو کابینہ کا حصہ بنانے پر غور جاری ہے۔

رہنما ایم کیو ایم امین الحق، آئی پی پی کے علیم خان، ق لیگ کے چوہدری سالک کو بھی کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

latest urdu news

رانا مشہود، عابد شیر علی، فواد حسن فواد، احد چیمہ کو معاون خصوصی یا مشیر لگانے پر غور ہو رہا ہے جب کہ خرم دستگیر، طلال چوہدری، مصدق ملک کے نام بھی کابینہ کیلیے زیرِ غور ہیں۔

سردار یوسف مذہبی امور، عرفان صدیقی اور امیر مقام، ریاض پیرزادہ، حنیف عباسی، نوشین افتخار، انوشہ رحمان کو بھی کابینہ میں ذمہ داریاں دینے پر غور ہو رہا ہے۔