اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایکس پر پابندی ہم نے نہیں لگائی لیکن اسے برقرار ضرور رکھا ہے، عطاتارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی ہم نے نہیں لگائی لیکن اسے برقرار ضرور رکھا، پابندی اصولی طور پر نہیں ہونی چاہیے۔

پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنائی جائے جو کوڈ آف کنڈکٹ طے کرے اور سوشل میڈیا پر قوانین کیخلاف ورزی کرنے والے کو سخت سزا دی جائے۔

وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں اسکینر ہونے کے باوجود خطوط اسکین کیوں نہیں کیے گئے؟

اسلام آباد پولیس، سی ٹی ڈی اور وزارت داخلہ ججوں کو ملنے والے مشکوک خطوط کی تحقیقات کررہی ہیں، خطوط سے جو مواد ملا ہے، اسکا فارنزک کرایا جائے گا، 6 ججوں کے خط کا معاملہ اب چیف جسٹس کی صوابدید ہے، اگر وفاقی حکومت کو کوئی کردار ادا کرنے کو کہا جائے گا تو ضرور ادا کریں گے، اب 29 اپریل تک انتظار کرنا ہی بہتر ہوگا۔

urdu news today