اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ایس ایس جی کی شرٹ پہن کر گھومنے والا موٹر سائیکل سوار گرفتار

لاہور، ایس ایس جی کی شرٹ پہن کر گھومنے والے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کرلیا گیا۔

پرانی انار کلی کے علاقے میں پیٹرولنگ آفیسر محمد ذیشان نے ٹریفک کیخلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو روکا اور کارروائی کیلئے کاغذات طلب کیے، جس پر موٹر سائیکل سوار طیش میں آگیا۔

حساس ادارے کی ٹی شرٹ پہنے موٹرسائیکل سوار نے خود کو اہلکار ظاہر کیا لیکن وہ اپنی شناخت نہیں کروا سکا، ملزم عادل کو موٹر سائیکل سمیت تھانہ پرانی انارکلی میں بند کردیا گیا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے پیٹرولنگ آفیسر ذیشان کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سند دینے کا اعلان کیا، وارڈنز ٹریفک کی روانی کیساتھ ساتھ مشکوک افراد پر بھی کڑٰی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

urdu news today