اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

محسن نقوی جو عہدہ لینا چاہیں وہ لے سکتے ہیں:رانا ثنااللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ محسن نقوی، فیصل واوڈا اور انوار الحق کاکڑ ایک ہی خاندان سے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی صورتحال اچھی نہیں ، 8 فروری کے بعد جو سیاسی استحکام ملنا چاہئے تھا، نہیں ملا۔

محسن نقوی جو عہدہ لینا چاہیں وہ لے سکتے ہیں،محسن نقوی، فیصل واوڈا اور انوار الحق کاکڑ ایک ہی سیاسی قبیلہ سے ہیں جبکہ وزیر خزانہ کو ان کا کزن کہا جا سکتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اتحادی حکومت کی بہت سی مجبوریاں ہوتی ہیں، ہم دو تہائی اکثریت سے آتے تو مشکل فیصلے نہ کرنا پڑتے، الیکشن میں عوام نے اپنا فیصلہ سنایا جسے تسلیم کرتے ہیں۔

میرے خیال سے جو مولانا نے پوائنٹ اٹھائے ہیں وہ کافی حد تک درست ہیں، رانا ثناءاللہ

انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں اور رہنما پارلیمنٹ میں تو موجود ہیں لیکن سیاسی عدم استحکام کیلئے بھی کوشاں ہیں، ملک اس وقت معاشی دلدل میں دھنسا ہوا ہے، 2017 میں ملک ٹریک پر چل رہا تھا پھر اس وقت کی اسٹبلشمنٹ اور عدلیہ نے پراجیکٹ عمران خان لانچ کیا، اس وقت کی حکومت کو ڈی ٹریک کیا گیا اور الیکشن میں دھاندلی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل گھمبیر ہیں تاہم شہباز شریف ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت سے دور ہونے کا تاثر بے بنیاد ہے ، الیکشن کے بعد ہونے والی تمام پارٹی میٹنگز میں شامل رہا ہوں ، پارٹی کی پنجاب میں صدارت بہت اہم ذمہ داری ہے، کسی بھی پارٹی میں جیتنے والے امیدواروں کو ہی حکومت میں ذمہ داریاں ملنی چاہئیں۔