اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سستی روٹی فروخت کرنے کے احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائیگا، عظمی بخاری

لاہور، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سستی روٹی فروخت کرنے کے احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائیگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے خبردار کیا کہ سستی روٹی پر ایسوسی ایشنز کا اگر مگر نہیں چلے گا، سستی روٹی فروخت کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے انتظامیہ متحرک ہوچکی ہے اور اس حوالے سے حکومت نے اپنا ہوم ورک کرلیا ہے، وہ دور گیا جب منصوبے کاغذوں میں بنتے تھے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا مریم نواز کی ڈکشنری میں ناممکن کا لفظ نہیں، جون میں ایئر ایمبولنس فعال ہوجائے گی، ٹریننگ شروع ہوگئی ہے، 2 ہیلی کاپٹر ریسکیو سروس کا حصہ بنیں گے۔

urdu news today