اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں ہے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور بلوم برگ حکام کے درمیان راؤنڈ ٹیبل اجلاس ہوا جس میں پاکستانی معیشت سمیت دیگر امور پر بات کی گئی۔

اس دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہیں، آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو 4 فیصد سے تجاوز کرجائے گی۔

آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی میں متوقع ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں ہے، روپے کی قدر میں مزید کمی کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، روپے کی قدر میں سالانہ روایتی 6 سے 8 فیصد سے زیادہ کمی کا جواز پیدا نہیں ہوتا، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

urdu news today