اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

851,131FansLike
9,980FollowersFollow
563,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بہاولنگر واقعے سے ثابت ہوا، ملک میں جنگل کا قانون ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے اور جنگل کے بادشاہ کا قانون بہاولنگر واقعے سے ثابت ہوگیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جنگل کے قانون کی وجہ سے ملک کا مستقبل خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔ عمران خان نے ایک ملک کی اعلیٰ شخصیت کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ شخصیت ’میری بیوی کو سزا دلوانے میں براہ راست ملوث ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کی اہلیہ کو کچھ ہوا تو وہ اس شخصیت کو نہیں چھوڑیں گے اور جب تک زندہ ہیں اس اعلیٰ شخصیت کا پیچھا کریں گے۔

آج نیوز کے مطابق جیل انتظامیہ کی جانب سے اڈیالہ جیل میں قائم کورٹ میں کٹہرے کی دیواریں اونچی کردی گئی ہیں اور شیشے بھی لگا دئے گئے ہیں تاکہ میڈیا کو ملزمان کے ساتھ بات چیت سے روکا جاسکے۔

urdu news today

عمران خان نے صحافیوں سے ان شیشوں کے پیچھے سے مدھم آواز کے ساتھ گفتگو کی۔ عمران خان نے حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف سے قرض لیے جانے کے حوالے سے کہا کہ قرض لینے سے معیشت اور کرنسی مستحکم نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی ہے نہ قانون کی اور نہ ہی جمہوریت کی، ملک میں جنگل کا قانون ہے اور جنگل کے بادشاہ کا قانون بہاولنگر واقعے سے ثابت ہوگیا، بہاولنگر میں قانون توڑ کر پولیس کو پھینٹا لگایا گیا، واقعے پر آئی جی اور وائسرائے نے معافی مانگی، طاقتور نے پھینٹا بھی لگوایا اور معافی بھی منگوائی۔