اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ضمنی الیکشن میں 13 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی سفارش

محکمہ داخلہ پنجاب نے کل ہونے والے ضمنی انتخابات میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا جس میں درخواست کی گئی ہے کہ 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب کے 13 اضلاع و تحصیلوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ امن وامان کیلئے لاہور، شیخوپورہ، قصور، تلہ گنگ، کلرکہار، گجرات، صادق آباد، ڈی جی خان اور دیگر اضلاع میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے۔

ضمنی الیکشن میں 13 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی سفارش

خط کی کاپی چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، چیئرمین پی ٹی اے، سی سی پی او لاہور، متعلقہ کمشنرز اور دیگر افسران کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

بھائی کیساتھ بکرا چوری کرنے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا