اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھائی کیساتھ بکرا چوری کرنے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

گوجرانوالہ میں پولیس اہلکار بھائی کے ساتھ بکرا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

گوجرانوالہ کے لوہیانوالہ کا رہائشی پولیس اہلکار وقاص اپنے بھائی عرفان کے ساتھ اروپ موڑ کے قریب ایک ڈیرے سے بکرا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

دونوں بھائی بکرا چوری کرکے موٹرسائیکل پر فرار ہو رہے تھے کہ اہل علاقہ نے تعاقب کر کے دونوں کو پکڑ لیا اور ڈنڈوں سے پٹائی کردی۔

21 اپریل کو انتخابات نہیں ریفرنڈم ہوگا: زین قریشی

تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل ہجوم سے جان چھڑائی، دونوں بھائیوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص گوجرانوالہ جیل پولیس کا اہلکار ہے اور اس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔