اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شیخ رشید کی 9 مئی کے مقدمات کیخلاف بریت کی درخواست دائر

راولپنڈی، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے 9 مئی کے مقدمات کیخلاف بریت کی درخواست دائر کردی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور انکے بھتیجے شیخ راشد شفیق کیخلاف 9 مئی 3 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

شیخ رشید اپنے وکلا سردار رزاق اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل نے بریت کی درخواست دائر کردی، عدالت نے درخواست بریت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے تینوں مقدمات کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔

سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر کو ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کرینکا اعلان

یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ کیخلاف 9 مئی کے حوالے سے تھانہ کینٹ، مورگاہ اور ٹیکسلا میں مقدمات درج ہیں۔