اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,251FansLike
9,994FollowersFollow
566,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مجھے دیکھ کر لوگ یا تو سبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا

پاکستانی ماڈل متھیرا کا کہنا ہے کہ جہاز کے سفر پر جاتی ہوں تو زیادہ تر لوگ دیکھ کر سبحان اللہ یا پھر استغفراللہ پڑھتے ہیں۔

متھیرا کو ایک انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ جب آپ جہاز کا سفر کرتی ہیں تو عام لوگوں کا آپ کو دیکھ کر رد عمل کیا ہوتا ہے؟ کیوں کہ جہاز کا سفر ایک ایسا سفر ہے جہاں آپ کو دو سے 3 گھنٹے تک لوگوں کیساتھ سفر کرنا پڑتا ہے اس دوران کیا ہوتا ہے؟ آپ کو دیکھ کر لوگ خوشی سے بھاگ کر آپ سے ملتے ہیں؟

متھیرا نے بتایا کہ مجھ سے بھاگ کر ملنے والے لوگ تو نہیں ہیں لیکن جب میں جہاز میں ہوتی ہوں تو زیادہ تر لوگ مجھے دیکھ کر سبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں، مجھے تو بس یہی سننے میں آتا ہے۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر سی ایم ہاؤس کے باہر سے تجاوزات ختم کروا دی گئیں

متھیرا کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا لوگ ایسا کیوں کہتے ہیں لیکن یہی ہوتا ہے تاہم اسی دوران دوسری طرف جہاز کا عملہ ہے جہاں لوگ بہت اچھے ہوتے ہیں وہ آپ کی خاطر مدارت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان میں اسٹار بن جانا اچھی بات ہے کیوں کہ میں کبھی بھی لائن میں کھڑی نہیں ہوتی، بطور اسٹار مجھے علیحدہ کرکے عزت دی جاتی ہے کیوں یہ ان سب کا پیار ہے اور ہمیں اس پیار کی قدر کرنی چاہیے۔