اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر3 دن کیلئے پابندی عائد

راولپنڈی، اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 15 مئی کی رات 12 بجے تک ہوگا اور یہ فیصلہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق آئی جی جیل خانہ جات کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔

انتظامیہ کو جیل کے اطراف میں سرچنگ کی ہدایت کی گئی ہے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے جیل کے اندر ہنگامی مشقیں کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

latest urdu news