اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

حماس کے 1 ہزار سے زائد ممبران ترکی کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، صدر طیب اردوان

ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ حماس کے تقریباََ 1 ہزار سے زائد ممبران کا علاج ترکی کے ہسپتالوں میں ہو رہا ہے۔

استنبول، ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے تقریباََ 1 ہزار سے زائد ممبران ترکی کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

یونان کے وزیر اعظم کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ جب آپ حماس کو دہشتگرد تنظیم کہتے ہیں تو ہمیں دکھ ہوتا ہے، ہم حماس کو دہشتگرد تنظیم نہیں سمجھتے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس کے بعد ترکیہ کے ایک ریاستی نمائندے نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر صدر کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ صدر طیب اردوان کا مطلب یہ تھا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے فلسطینی شہری ترکی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حکومتی نمائندے نے وضاحت کہ ہے کہ صدر طیب اروان نے جن لوگوں کے متعلق بات کی ہے وہ صرف حماس کے فائٹرز کے بارے میں نہیں تھی بلکہ وہ غزہ کے عام شہریوں سے متعلق تھی۔

latest urdu news