اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

منظور وسان کی عمران خان کے مستقبل کے حوالے اہم پیشگوئی

کراچی، پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظور وسان نے عمران خان کے مستقبل کے حوالے سے اہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مستقبل خطرے سے دو چار ہے۔

نیشنل میڈیا کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل مشکلات میں ہے اور انکی مشکلات میں فی الحال کوئی کمی نہیں آئے گی۔

سینئر سائب صدر پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وہ فائدے کے بجائے گھاٹے میں جائیں گے، عمران خان اور شیر افضل مروت کی آپس میں نورا کشتی ہے۔

عمران خان کے کہنے پر ہی یہ سب کچھ کیا جارہا ہے، وہ محسوس کروانا چاہتے ہیں کہ وہ سعودی عرب کیخلاف نہیں اور جو بھی رہنما سعودی کیخلاف بات کرے گا، مروت کی طرح نکالا جائے گا۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک ِ پاکستان بننے سے اب تک کسی بھی وفاقی حکومت نے مدت پوری نہیں کی، ہوسکتا ہے کہ شہباز شریف 5 سال مکمل کریں جبکہ ملک میں مہنگائی میں واضع کمی آئی ہے، سندھ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریگی۔

latest urdu news