اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,460FansLike
10,002FollowersFollow
569,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دھماکوں کے الزام میں گرفتار ملزمان کی تعداد 52ہو گئی،پاکستانی بھی شامل:سعودی وزارت داخلہ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزارت داخلہ تین شہروں میں دھماکوں کے الزام میں گرفتار ملزمان کی تعداد 52ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ریاض ،قطیف اور مدینہ منورہ میں دھماکوں کے مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد ملزمان کی تعداد 52ہو گئی ہے ۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کا تعلق سعودی عرب،پاکستان ،بھارت،مصر اور یمن سے ہے ۔واضح رہے کہ چار جولائی کو مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے قریب دھماکوں میں پانچ افراد شہید ہوئے تھے جن میں چار سیکیورٹی اہلکار شامل تھے جبکہ اسی دوران سعودی عرب کے دوسرے شہر قطیف میں بھی دھماکہ سنا گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔چار جولائی کو ہی ریاض میں بھی دھماکہ ہوا تھا ۔