اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,852FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کیچ چھوٹا یا جان بوجھ کر چھوڑا گیا۔۔۔؟؟

لندن(سپورٹس ڈیسک)لارڈز کے میدان میں فاسٹ بالرعامرکی بالنگ کے دوران 2 آسان کیچزچھوڑےگئے۔ حفیظ نےتو ہاتھ میں آئی گیند چھوڑی تو شائقین کا سوال تھا کہ کیچ چھوٹا یا جان بوجھ کر چھوڑا گیا۔حفیظ نے ماضی میں عامر کے ساتھ کھیلنے سے بھی انکار کیا تھا۔ زیادہ پرانی بات نہیں۔ ایک سال پہلے کا ذکر ہے۔ بنگلادیش کی کرکٹ لیگ کے دوران حفیظ نےعامرکے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ حفیظ کا کہنا تھا کہ ۔۔یہ ذاتی معاملہ نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق ملک کی عزت اور ساکھ سے ہے، وہ کسی ایسے کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیل سکتے جس نے ملک کو بدنام کیا ہو۔ پھر ہوا یوں کہ۔ دونوں کھلاڑی بی پی ایل میں آمنے سامنے تھے۔ عامر نے بلا تھامے حفیظ کو پہلی تین گیندیں بیٹ کرائیں اور چوتھی گیند پر وکٹ اڑادی۔۔ اس کے بعد عامر کا جشن دیکھنے والا تھا۔۔۔عامر کی جب قومی ٹیم میں واپسی ہوئی تو ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں کا سلوک دیکھ کر اپنے آنسو نہ روک سکے۔ لارڈز کے میدان میں فاسٹ باؤلرجب بالنگ کررہے تھے تو 38رنز کے ٹوٹل پر پروفیسر حفیظ نے انگلش کپتان کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔ شائقین پروفیسر کی ناقص فیلڈنگ پر حیران رہ گئے۔۔ ماضی کی یادوں کو سامنے رکھ کر کرکٹ لورز یہ سوال کرنے پر مجبور ہیں کہ ۔۔ کیچ چھوٹا یا جان بوجھ کر چھوڑا گیا۔۔؟