اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,536FansLike
10,002FollowersFollow
569,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

غیر معیاری اشیاء سے مضر صحت سوڈا واٹر تیار کرنے والی سات فیکٹریاں سیل

حافظ آباد(مجاہدمالک زیدی)ڈی سی او حافظ آباد محمد احمد رجوانہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عمر فاروق وڑائچ کی سربراہی میں فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر غیر معیاری اشیاء سے مضر صحت سوڈا واٹر تیار کرنے والی سات فیکٹریوں کو سیل کر دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر عمر فاروق وڑائچ،ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر اور سینٹری انسپکٹر ارشاد احمد نے اختر ٹائون،کسوکے روڈ اور رشید پورہ میں اچانک چھاپے مار کر غیر معیاری اشیاء سے بوتلیں تیار کرنے والے سات سوڈا فیکٹریوں کو سیل کر کے انکے مالکان کے خلاف کاروائی کے لئے متعلقہ اتھارٹی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔