اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,536FansLike
10,002FollowersFollow
569,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات: امن و مان اور آپریشن کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل ہلال اکبر نے ملاقات کی۔ ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی اس ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور آپریشن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں لاڑکانہ میں ہونے والے نا خوشگوار واقعہ پر بھی بات کی گئی۔ اس واقعہ کو مل کر اتفاق رائے سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف آپریشن ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔