اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,792FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جادوگرسپنر یاسر شاہ کا ایک اور اعزاز: پہلے13ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے باولر بن گئے

لندن(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی جادوگر لیگ سپنریاسر شاہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ دنیا میں اپنے پہلے 13ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باولر بن گئے ہیں۔ لیگ سپنر نے اب تک 13 میچوں کی 24 اننگز میں 82 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جو اب تک ابتدائی کم ترین میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا منفرد ریکارڈ ہے۔اس میچ سے قبل اپنے کیریئر کے بارہویں میچ میں بھی یاسر شاہ نے 100 سالہ تاریخی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ گزشتہ برس یاسر شاہ انگلنیڈ کے ہی خلاف سیریز کے دوسرے اور اپنے بارہویں ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹیں حاصل کرکے 100 سالہ تاریخ میں سب سے کم میچ کھیل کر زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باو¿لر بن گئے تھے جب کہ پاکستان کی جانب سے سب سے کم میچز میں 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی یاسر شاہ کے پاس ہے۔یاسر شاہ نے یہ کارنامہ صرف 9 میچ کھیل کرسرانجام دیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق فاسٹ بولر وقاریونس کے پاس تھا جنہوں نے صرف 10 ٹیسٹ میچز میں 50 وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن اب پہلے 10 ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ یاسر شاہ کے پاس ہے انہوں نے اپنے پہلے 10 ٹیسٹ میچوں میں 59 وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا کے عظیم لیگ سپنر کلری گریمٹ کا 85 سالہ ریکارڈ بھی توڑدیا ہے۔