اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,241FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

استنبول ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کو ترکش ایئرلائنز کی پروازوں کے ذریعے وطن پہنچایا جائے گا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)استنبول ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کو ترکش ایئرلائنز کی پروازوں کے ذریعے وطن پہنچایا جائے گا ۔نجی ٹی وی نے سول ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ترکش ایئر لائنز کی آج رات اور کل صبح دو پروازیں استنبول سے کراچی پہنچیں گی ،ترکش ایئرلائنزکی پروازٹی کے 708رات 1:45 پرکراچی پہنچے گی جبکہ دوسری پروازٹی کے 118اتوار کی صبح7:35پرکراچی پہنچے گی۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم نوازشریف نے ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری طور پر باحفاظت طریقے سے پاکستان واپس لانے کی ہدایات دیتے ہوئے ایئرپورٹ پر ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد دفترخارجہ نے دو افسروں کو پاکستانیوں کی رہنمائی اور سہولت دینے کیلئے استنبول ایئرپورٹ پر تعینات کر دیا تھا ۔