اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,226FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل اپنے نام کر لیا

سیئول (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائن کے مایہ ناز باکسر جیتھر اولیوا کو شکست دے کر انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اس جیت کے ساتھ ہی محمد وسیم عالمی پروفیشنل باکسنگ کی رینکنگ میں چوتھے نمبر آگئے ہیں۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 28سالہ محمد وسیم پاکستان کے پہلے باکسر ہیں جس نے ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل پروفیشنل ٹائٹل جیتا ہے۔ محمد وسیم کامن ویلتھ گیمز، کمبیٹ گیمز چائنا، کنگز کپ، بنکاک، جنوبی ایشائی گیمزبنگلہ دیش ،پریذیڈنٹ کپ انڈونیشیا،بےنظیر بھٹو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ سمیت متعدد ٹورنامنٹس میں حصہ لے چکے ہیں۔جیت کے بعد کوئٹہ میں محمد وسیم کی رہائش گاہ پر اہل خانہ اور دوستوں کا جشن جاری ہے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں جبکہ مٹھائیاں بھی تقسیم کی جارہی ہیں۔ آج ہونے والی فائٹ کےلئے انہوں نے دو ماہ امریکا اور جاپان میں خصوصی تربیت حاصل کی ہے۔محمد وسیم 2015میں اپنی پہلی پروفیشنل فائٹ میں اپنے مدمقابل باکسر کو ناک آوٹ کرنےکااعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ جیت کے بعد صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے باکسرمحمدوسیم کوسلورٹائٹل جیتنےپرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد وسیم نے پاکستان کا نام روشن کر دیا جبکہصوبائی وزیرکھیل مجیب الرحمان کی جانب سےمحمدوسیم کومبارکباداور5لاکھ انعام کااعلان کیا۔