اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,226FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد ہسپتال سے ڈسچارج، آرام کا مشورہ

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، گورنر سندھ کو گزشتہ دنوںدل کی شریانوں میں تکلیف کی شکایت پر ادارہ برائے امراضِ قلب میں داخل گیاگیا تھا۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادکوایک روز ادارہ برائے امراض قلب میں رکھنے کے بعد گزشتہ صبح ڈسچارج کردیا گیا۔گورنر سندھ کو نماز جمعہ کے دوران سینے میں تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ادارہ برائے امراض قلب لایا گیا اور ابتدائی معائنے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرلیا گیا تھا۔ ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر حمید اللہ نے بتایا کہ ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ تکلیف کا سبب دل کی شریانیں ہیں تاہم انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔