اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,852FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لارڈزٹیسٹ؛ تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان کے 8 وکٹ پر 214 رنز

لندن(سپورٹس ڈ یسک) انگلینڈ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے 339 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی 272 رنز پر آؤٹ ہو گئی جب کہ پاکستان نے تیسرے دن کے اختتام پر 281 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے اور ان کے 8 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔ لندن کے تاریخی میدان لارڈز میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن محمد حفیظ ہیں 2 رنز کے مجموعی اسکور پر کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جب کہ شان مسعود اور اظہر علی نے دوسری وکٹ کے لیے 42 رنز کی شراکت قائم کی لیکن شان مسعود 24 اور اظہر علی 23 رنز ہی بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پہلی اننگز کے سنچری میکر کپتان مصباح الحق دوسری اننگز میں کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ اسد شفیق اور یونس خان نے پانچویں وکٹ کے لیے 69 رنز کی شراکت داری قائم کی، یونس خان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ اسد شفیق 49 رنز ہی بناسکے۔ سرفراز احمد اور یاسر شاہ نے 40 رنز ی شراکت داری قائم کی جب کہ سرفراز 45 رنز پر آؤٹ ہوئے اور وہاب ریاض صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ تیسرے دن کے اختتام پر یاسر شاہ 30 اور محمد عامر بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔