اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رینجرز کی سہیل انور سیال کے حلقے میں کاروائی ،اسد کھرل کا قریبی ساتھی پٹھان ابڑو 20ساتھیوں اور راکٹ لانچر سمیت گرفتار

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)لاڑکانہ میں رینجرز نے وزیر داخلہ سندھ کے حلقے میں کاروائی کرتے ہوئے اسد کھرل نزدیکی ساتھی پٹھان ابڑو سمیت 20 ملزمان گرفتار کو گرفتار کرلیاہے جبکہ ان کے قبضہ سے راکٹ لانچرز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں اسد کھرل کے فرار ہونے کے چوتھے روز بھی رینجرز نے چھاپے مار کاروائی جاری رکھی ہوئی ہے اور اسد کھر ل کو گرفتار کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں کاروائی کی جارہی ہے ، رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے حلقے میں کاروائی کے دوران اسد کھرل کے قریب ساتھی پٹھان ابڑو کو راکٹ لانچر سمیت گرفتار کر لیا جبکہ اس کی نشاندہی پر گاو¿ں پٹھان میں سرچ آپریشن کے بعد مزید 20 ڈاکوو¿ں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔رینجرز ذرائع کے مطابق ڈاکو پٹھان ابڑو پر 10 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور وہ اسد کھرل کا نزدیکی ساتھی بتایا جاتا ہے۔ گرفتار کئے گئے ڈاکوو¿ں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ رینجرز اور صوبائی وزیر داخلہ کے درمیان موجود تنازعہ حل ہو گیا ہے اور سہیل انور سیال سے استعفیٰ نہیں لیا جا رہا۔