اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لوٹی رقم سے حصہ نہیں ملا ،ڈاکو ’ انصاف ‘ کیلئے تھانے پہنچ گیا

فیصل آباد (ویب ڈیسک) ڈکیتی میں لوٹی گئی رقم سے حصہ نہ ملنے پر ڈاکو شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا اور انصاف کا مطالبہ کر دیا، پولیس نے مدعی ڈاکو کو ڈکیتی کے الزام میں حراست میں لے کر اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد میں ڈکیتی کرنے والا ایک ڈاکو وحید ڈجکوٹ تھانے پہنچ گیا جہاں اس نے بیان قلمبند کرایا کہ اس نے تین ساتھیوں کے ہمراہ مل کر 3 جولائی کو راہزانی کی واردات کی جس میں ایک موٹر سائیکل ، موبائل فون اور دس ہزار روپے لوٹے جس میں سے اسے کوئی حصہ نہیں دیا گیا، حصہ طلب کرنے پر ساتھی ڈاکو شہباز نے اس پر فائرنگ کر دی اور وہ بال بال بچا، پولیس مقدمہ درج کر کے اسے انصاف فراہم کرے