اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ضلعی حکومت کے اشتراک سے ای سٹیمپنگ سسٹم پر ایک سیمینار ضلعی کمپلیکس میں منعقد

حافظ آباد(مجاہد مالک زیدی)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ضلعی حکومت کے اشتراک سے ای سٹیمپنگ سسٹم پر ایک سیمینار ضلعی کمپلیکس میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے اشٹام فروشوں، پراپرٹی ڈیلروں اور سرکاری محکموں کے افسروں و اہلکاروں نے شرکت کی۔ڈی سی او کی نمائندگی ڈی ایم او عدنان چیمہ نے کی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جنرل ای گورنس ساجد لطیف نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت پنجاب کا ایک شاندار منصوبہ ہے جس سے جائیداد کے لین دین میں ہونے والے فراڈ جعلی اشٹام پیپر کی خریدو فروخت کا خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ اب ایک ہزار روپے سے زائد مالیت کے اشٹام پیپر خزانہ کی بجائے پنجاب بنک سے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بنک سے اشٹام پیپر کا حصول نہایت آسان ہے۔ جس کیلئے 32-Aچالان آن لائن دستیاب ہو گا جسے پر کر کے کوئی بھی شہری پنجاب بنک کی مقررہ برانچ میں جا کر فیس جمع کرائے گا اسے کمپیوٹرائزڈ پرنٹ شدہ اشٹام پیپر مل جائے گا۔ ساجد لطیف نے کہا کہ قبل ازیں جو کام تین دنوں میں ہوتا تھا وہ شفاف طریقے سے محض تین گھنٹے میں ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد حافظ آباد میں ماہ رواں کے دوران کمپیوٹرائزڈ شٹام پیپر ملنا شروع ہو جائیں گے۔