اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,241FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یاسر شاہ کی گھومتی گیندوں نے گوروں کو چکرا کر رکھ دیا، لارڈز 20سال بعد شاہینوں کی اونچی پرواز، انگلینڈ چاروں خانے چت

لارڈز (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی جادوگر سپنر یاسر شاہ کی گھومتی گیندوں نے گوروں کو چکرا کر رکھ دیا ۔ پاکستان نے لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں20سال بعد انگلینڈ کو 75رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ یاسر شاہ نے دوسری اننگ میں ایک بار پھر شاندار باولنگ کی اور 4 آوٹ کئے۔ ان کا بھر پور ساتھ راحت علی، عامر اور وہاب ریاض نے دیا۔ ایک وقت پر انگلش ٹیم میچ میں مکمل طور پر واپس آچکی تھی جب اس کے چھ کھلاڑی آوٹ ہونے کے بعد جونی بیئر سٹو اور ووکس ڈٹ گئے۔ان دونوں نے 56رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔س موقع پر میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا دکھائی دینے لگا لیکن یاسر شاہ نے ایک بار پھر بیئر سٹو کو بولڈ کر کے میچ کا پانسہ پاکستان کے حق میں بدل دیا۔ اس کے بعد عامر نے شاندار بال پر براڈ کو بولڈ کر دیا جس کے بعد انگلش ٹیم کی واحد امید ووکس رہ گئے جنہوں نے آخر تک مزاحمت کی لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ووکس 23رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔ انگلینڈ کی ٹیم 207 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ یاسر شاہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے انگلش میڈیا کو بھی کرارا جواب دیا ہے کیونکہ میچ سے قبل انلگ میڈیا ماضی کی طرح پاکستانی ٹیم پر شدید تنقید کے ذریعے انگلش ٹیم کا بارہواں کھلاڑی تھا۔