اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خواجہ محمد آصف اور مسلم لیگ (ن)کے رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے مسلم لیگ ہائوس میں کھلی کچہری لگا کر شہریوں کی شکایات سنیں

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر دفاع ، پانی وبجلی خواجہ محمد آصف اور مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے مسلم لیگ ہائوس میں کھلی کچہری لگا کر شہریوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ حکام کو ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ رکن صوبائی اسمبلی محمد اکرام اور ذوالفقار غوری کے علاوہ ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) فاروق گھمن ، بلقیس رانی ،سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) کاشف نیاز بٹ اور دیگر بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔وفاقی وزیر دفاع ، پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے مردوخواتین کی شکایات سنیں اورکہا کہ شہریوں کے مسائل حکومت ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے اور مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوئی رکائوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔ وفاقی وزیر دفاع، پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے رنگ پورہ میں مسلم لیگ (ن) کے راہنما عامر نواز وڑائچ کے گھر جا کر ان کے والد نواز وڑائچ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔