اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,500FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مصباح الحق نے لارڈز ٹیسٹ کی فتح مسیحائے ملت عبدالستار ایدھی کے نام کردی

لندن(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی مسیحائے ملت عبدالستار ایدھی کے نام کردی۔کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت کی اور انگلینڈ کے خلاف آج کی فتح عبدالستار ایدھی کے نام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے کرکٹ کا وقار بحال کردیا ہے، انگلینڈ میں کامیابی ٹیم کی کوششوں کا ثمر ہے، تمام کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی اور ذمے داری کا مظاہرہ کیا اور بطور کپتان مجھے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے۔کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے آج ایک یادگار دن ہے، ہماری ٹیم 2010 کے مقابلے میں بہت بہتر ہے جب کہ محمد عامر کے لئے بھی آج ایک یادگار دن ہے اور وہ اب میچور کرکٹر بن چکا ہے۔