اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,226FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

والدین کی دعائیں شامل رہیں، میری جیت پوری قوم کی کامیابی ہے، باکسر وسیم

کراچی(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور ٹائٹل جیت کر عالمی نمبر4 بن جانے والے قومی باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ میری کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔کوئٹہ کے یوتھ کلب میں ابتدائی تربیت پانے والے محمد وسیم نے فتح کے بعد اپنے اولین کوچ عطامحمد کاکڑسے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کامیابی کے لیے بہت پرامید تھا، اس مقصدکے لیے خصوصی تربیت کام آئی، لیکن یہ حقیقت ہے کہ کوریائی اسپانسرز نے بھرپور تعاون کرکے مجھے فتح سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔52 کلو گرام (سپرفلائی ویٹ) کے باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے وہ آئندہ 15 یوم میں پاکستان آئیں گے، دریں اثنا پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری اقبال حسین نے محمد وسیم کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اگر غیرملکی کوچز سے ٹریننگ اوربیرون ملک مقابلوں کے مواقع میسر آجائیں تو پاکستان سے کئی عالمی باکسرز سامنے آ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں یہ فتح اپنے والدین کے نام کرتاہوں کیونکہ میری فتح کے پیچھے میرے والدین کی دعائیں شامل ہیں ۔