اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,460FansLike
10,002FollowersFollow
569,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تاریخی فتح کا سہرا یاسرشاہ اور کپتان مصباح الحق کے سر ہے، حنیف محمد

کراچی(سپورٹس ڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی کا سہرا یاسرشاہ کی عمدہ بولنگ اور مصباح الحق کی شاندار قیادت کے سر ہے۔لارڈز ٹیسٹ کے اختتام پر نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف محمد نے کہا کہ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر انگلینڈ کیخلاف 75رنز سے کامیابی پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، سیریز کے پہلے میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیالیکن پاکستان کو ابتدائی دن سے حریف پرسبقت حاصل رہی، فتح کپتان مصبا ح کے درست فیصلوں کی مرہون منت رہی، یاسرشاہ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا ان کا فیصلہ کار گر رہا۔حنیف محمد کا کہنا تھا کہ ہمارے دیگر بولرز نے بھی اپنا کردار بخوبی نبھایا لیکن بیٹسمینوں کوزیادہ ذمے داری دکھانی چاہیے تھی، ایک سوال کے جواب میں حنیف محمد نے کہا کہ میں نے میچ سے قبل ہی یاسر کے میچ ونر بولر ثابت ہونے کی پیشگوئی کی تھی، انھوں نے میچ میں10 وکٹیں حاصل کرکے اپنی اہلیت تسلیم کرائی۔